16 ماہ میں ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے ریاست بچائی ہے، اسحاق ڈار 168

16 ماہ میں ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے ریاست بچائی ہے، اسحاق ڈار

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر قوم نے دوبارہ موقع دیا تو پاکستان کو4 سال میں ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیں گے، سولہ ماہ میں ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے ریاست بچائی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 16 ماہ میں ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے ریاست بچائی ہے۔ یہ تیرہ چودہ ماہ کی ایک جنگ تھی اگر یہ نہ کرتے تو خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا، مسلم لیگ ن نے ملک کو بچانے کیلئے سیاسی قیمت ادا کی ہے، اگر قوم نے دوبارہ موقع دیا تو انشاءاللہ تین چار سال میں پاکستان کو خوشحالی کی شاہراہ پہ ڈال دیں گے۔
اسی طرح اسحاق ڈار نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب کو یاد ہوگا جب میں پاکستان گیا تو کہا تھا کہ پاکستانی روپیہ 200 روپے کا ہونا چاہیئے، پاکستان جانے کیلئے جہاز میں بیٹھا تھا تو ڈالر پانچ چھ روپے نیچے چلا گیا، پہلے 17 دن میں یہ 217 روپے پر آگیا، میں واشنگٹن دورے پرورلڈ بینک کی میٹنگ میں گیا تو میرے پیچھے کچھ ہاتھوں نے اس کو پھر ریورس کروا دیا ، میں ہوا میں نہیں کہتا تھا کہ ڈالر 200 روپے کا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں