Maulana Fazlur Rehman and Mufti Abrar 93

جمیعت علماء اسلام سعودی عرب کے وفد کی مولانا فضل الرحمن و مفتی ابرار سے مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمیعت علماء اسلام سعودی عرب کے وفد میں ممتاز سیاسی سماجی شخصیت
سابقہ مرکزی فنانس سیکرٹری انجنیئر حاجی سجاد خان ، جمیعت علماء اسلام کے صوبائی رہنما اعجاز خاندوزئی ،جمیعت علماء اسلام سعودی عرب کے سابق سینئر نائب صدر مولانا غلام رسول مینگل ، مولانا مرادبخش الحسنی ،حافظ ابوبکر السندی ،ابو سلطان ودیگر مقامی کارکنان موجود تھے.
سعودی عرب مکہ المکرمہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ون ٹو ون ملاقات ہوئی،اس موقع پر تمام مقامی کارکنان نے قائد مولانا فضل الرحمن سے موجودہ ملکی حالات و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو کی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن ان دنوں عمرہ ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورہ پر ہیں اور سعودی شہر مکہ المکرمہ میں موجود ہیں جہاں پر انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اور ملک کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی ، اس دوران مختلف پارٹی رہنما ؤں سمیت جے یو آئی سعودی عرب کے قائدین اور ورکرز سے خصوصی ملاقات اور بات چیت کی اور سرزمین مقدس پر جماعتی ورکرز کیطرف سے شاندار استقبال اور شفقت و محبت پر مسرت کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ مدینہ منورہ اور مکہ المکرمہ میں جے یو آئی سعودی عرب کے پارٹی رہنماؤں و عہدیداروں نے جس محبت ، خلوص اور شائستگی کا مظاہرہ کیا وہ ایک تاریخی حقیقت اور خوش آئند اقدام ہے انکی طرف سے پرخلوص محبت پر میں بے حد خوش ہوں اور مجھے دیارغیر میں اپنے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر فخر ھے انشاء اللہ انکی محبت اور خلوص ضرور رنگ لائیگی اور یہ ان کیلئے باعث اجروثواب ہوگی ۔ آخر میں جے یو آئی سعودی عرب کےمرکزی رہنماء اور ہر دلعزیز شخصیت انجنیئر حاجی سجاد خان نے مولانا فضل الرحمن اور انکے ہمراہ وفد اراکین کو اپنی طرف سے مکمل تعاون و قربانی کا یقین دلایا اور کہاکہ ہم جماعت و اسلام کی سربلندی اور مضبوطی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں