انڈین اداکارہ فاطمہ (راکھی ساونت) نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے 183

انڈین اداکارہ فاطمہ (راکھی ساونت) نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

راکھی ساونت نے رواں برس مسلمان بزنس مین عادل خان درانی سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تھا.
انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ راکھی ساونت نے اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا ہے.
دوسری جانب عادل خان درانی سے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں میاں بیوی میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے.
راکھی ساونت نے کچھ عرصہ قبل اپنے سابق شوہر پر دھوکہ بازی اور چوری سمیت استحصال کا الزام بھی لگایا تھا۔
کچھ ماہ قبل انہوں نے اپنے سابق شوہر پر الزام لگایا تھا کہ اُن کی زندگی میں کوئی اور خاتون بھی تھی.
انہوں نے عادل خان درانی پر استحصال کرنے اور اپنے فلیٹ سے پیسے اور زیورات چرانے کا الزام بھی لگایا تھا جس نتیجے میں عادل سے ممبئی کے تھانے میں تفتیش کی گئی تھی اور حراست میں رکھا گیا تھا۔
اس دوران ایک پولیس اہلکار نے انکشاف کیا کہ عادل اور راکھی کی ملاقات 2022 جنوری میں ہوئی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ طور کاروبار شروع کیا۔ عادل نے راکھی کو بغیر بتائے جون 2022 میں اُن کے اکاؤںٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے نکلوا کر کار خرید لی تاہم اس کے باوجود اداکارہ نے اُسے کچھ نہیں کہا کیونکہ عادل نے اُن سے شادی کا وعدہ کیا ہوا تھا.
مبینہ طور پر عادل درانی نے اپنی سابق اہلیہ کو دو مرتبہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا.
پولیس اہلکار نے مزید انکشاف کیا کہ عادل نے راکھی کے منہ پر تیزاب پھینکنے یا انہیں روڈ ایکسیڈنٹ میں جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں