Special prayers for the speedy recovery of Syed Manzoor Ahmed 108

سید منظور احمد کی جلد مکمل صحت کاملہ و عاجلہ کے لئے خصوصی دعائے

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر:: ولید اعجاز اعوان

سعودی پریس ایجنسی “”SPA”” ریاض سعودی عرب کے سینئر فوٹو گرافر سید منظور احمد جو کسی تعارف کے محتاج نہی ہیں، گزشتہ 46 سالوں سے زائد عرصہ سے فوٹو گرافی کے شعبہ کے ساتھ پروفیشنل طور پر منسلک ہیں اور اپنی گرانقدر صحافتی خدمات بھی سر انجام دے چکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سعودی رائل فیملی کے ساتھ اہم ذمہ داریوں کو بھی پورا کرتے رہے ہیں، آج کل ریاض میں سانس کی شدید تکلیف اور بیمار میں مبتلا ہیں گزشتہ شب انکی تیمارداری اور خیریت دریافت کرنے کے لئے اپنی فیملی کے ساتھ ان کی اقامت گاہ “”ناصریہ “” جا کر ان سے ملاقات کی، اور انکی جلد صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا بھی کی، یہ ملاقات تقریبا” آدھ گھنٹہ پر محیط رہی، اس موقع پر ولید اعجاز اعوان بھی موجود تھے، دوست احباب اور انکے دیرینہ ساتھیوں سے سید منظور احمد کی جلد مکمل صحت کاملہ و عاجلہ کے لئے خصوصی دعائے صحت کی بھی اپیل اور درخواست کی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں