توشہ خانہ کیس؛سابق وزیراعظم عمران خان کی سزا معطلی و ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی 178

توشہ خانہ کیس؛سابق وزیراعظم عمران خان کی سزا معطلی و ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی و ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا سزا معطلی کی درخواست پر دلائل مکمل کر چکے ہیں.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو آج دلائل دینے کا حکم دے رکھا ہے،گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے وکیل طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے،عدالت نے معاون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی تھی، عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی پر الیکشن کمیشن کو متبادل انتظام کرنے کی ہدایت کی تھی.
یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 3سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں