ایس گروپ اف کالجز کلاسکے کیمپس اور جناح انٹرنیشنل پبلک سکول کے مابین تعلیمی معاہدہ طے پانے سے اہل علاقہ میں خوشی کا سماں 172

ایس گروپ اف کالجز کلاسکے کیمپس اور جناح انٹرنیشنل پبلک سکول کے مابین تعلیمی معاہدہ طے پانے سے اہل علاقہ میں خوشی کا سماں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ایس گروپ اف کالجز کلاس کے کیمپس اور جنا انٹرنیشنل پبلک سکول کے درمیان تعلیمی معاہدہ طے پانے پر درس و تدریس سے وابستہ علمی شاہکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے اینکر پرسن نعیم حفیظ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اینکر پرسن نعیم حفیظ نے چیئرمین جناح انٹرنیشنل پبلک سکول اصف بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریلیا میں رہ کر جس تعلیمی نظام کو باریک بینی سے پڑھا اور سمجھا ہے اس سے بہتر نظام متعارف کروانے کی کوشش کریں گے ۔چیئرمین جناح انٹرنیشنل پبلک سکول اصف بٹ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر ملک کے نوجوانوں کی تعلیم کے لیے کام کرنا ہوگا۔ وہ پاکستان کو علمی معاشی و معاشرتی لحاظ سے کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں چیئرمین چناح انٹرنیشنل پبلک سکول اصف بٹ کا مزید کہنا تھا کہ جنا ح انٹرنیشنل اور سکول اور ایس کالجز کلاسکے کیمپس اپنے اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کی بدولت کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کے مستقبل کو بھی سنوارتے ہیں ایس گروپ اف کالجز کے ایم ڈی اینکر پرسن نعیم حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ایس گروپ اف کالجز کلاسکے میں واحد رجسٹرڈ کالج کی نمایاں خصوصیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل موٹیویشنل سپیکر، پرنسپل ایس گروپ اف کالجز گجرات کیمپس جواد رضا کنجاہی، وائس پرنسپل اینڈ یونیورسٹی کوارڈینیٹر عبدالصمد اور سی ای او پرائم سٹار نیوز حسن بٹ اور اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ نے اپنی پوری ٹیم اور پاک نیوز کی طرف سے اینکر پرسن نعیم حفیظ کو مبارکباد پیش کی اور تعلیمی میدان میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں