خصوصی رپورٹ ، اعجاز احمد طاہر اعوان : بیورو چیف کراچی، پاکستان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب پاکستان ایمبیسی ریاض میں کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی جانب سے FCPS کے امتحان کا انعقاد کیا گیا. جس میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر بٹ ڈائریکٹ انٹرگنیشنل ریلیشنز نے بطور ممتحن انچارج امتحان کی نگرانی کی اور ڈاکٹر تعظیم حسین فوکل پرسن کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان سعودی عرب نے رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیں. کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ارشاد وحید نے اپنے خط میں محترم سفیر پاکستان جناب احمد فاروق کا اس کامیاب ایونٹ کے ایمبیسی میں انعقاد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا. اس موقع پر جناب محسن سیف اللہ، جناب محمد معصوم رانا صاحب کی خدمات کو بھی سراہا گیا. کالج آف فزیشن سر جن پاکستان کے وفد نے سفیر پاکستان سے ملاقات بھی کی اور پاکستانی ڈاکٹرز کی سعودی عرب میں زیادہ بہتر نوکریوں اور پاک سعودی میڈیکل شعبہ میں مزید اچھے تعلقات پر اظہار راے کیا. پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض کے صدر ڈاکٹر اسداللہ رومی کی جانب سے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان ایمبیسی کی جانب سے ھیڈ آف چانسری جناب محسن سیف اللہ، ویلفیئر اتاشی جناب محمد معصوم رانا، جناب سہیل وڈایچ اور جناب نجم ساقب نے تقریب کو رونق بخشی . تقریب میں پروفیسر محمد اصغر بٹ اور ڈاکٹر تعظیم حسین نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی تاریخ اور تعلیمی احداف کے متعلق شراکین کو آگاہ کیا.
ڈاکٹر اسداللہ رومی, ڈاکٹر شہزاد ممتاز، ڈاکٹر شاد ا حمد نے پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض کے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی.
تمام شرکاء نے خاص طور پر محترم سفیر پاکستان جناب احمد فاروق اور پاکستان ایمبیسی ریاض کے افسران اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا.
شکریہ پاکستان