رپورٹ (حافظ عرفان کھٹانہ سے)(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سوشل میڈیا پر ہر پل وائرل رہنے والی معروف ماڈل ،ایکٹر اور سوشل میڈیا سٹار راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے بعد مدینہ منورہ اور مکہ کی زیارت کے ساتھ عمرہ بھی ادا کر لیا ،اس وقت سوشل میڈیا پر ان کے حق میں اور انکے خلاف اشتہارات چلائے جا رہے ہیں ،راکھی ساونت کا کہنا ہے اسلام ایک خوبصورت اور بہترین مذہب ہے میرے دل کی خواہش تھی مکہ اور مدینہ کی زیارت کر سکوں جو کہ اللہ تعالیٰ نے قبول کر لی ہے میری نجی زندگی کا معاملہ میرا اور میرے خدا کا ہے لوگ کیا کہتے ہیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،مقدس مقامات کی زیارت کے دوران انکی بنائی گئی تصاویریں اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں اور دوسرے مذاہب کے لوگ انکو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ دھمکیاں بھی دے رہے ہیں،زیارت کے دوران وہ مسجد نبوی کے اندرونی گیٹ کےساتھ لپٹ گئی اور اپنی محبت کا اظہار کرتی نظر آئی.