181

خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات پر پولنگ شروع

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات پر پولنگ شروع ہو گئی،صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی.
پی کے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر اور باجوڑ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے.
ضمنی انتخابات کیلئے 256 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،256 پولنگ سٹیشنز میں 159 کو حساس ترین جبکہ 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں