سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر معروف صحافی عابد شمعون چاند کی قیادت میں قائم کیا گیا ہے : راجو لامہ 318

سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر معروف صحافی عابد شمعون چاند کی قیادت میں قائم کیا گیا ہے : راجو لامہ

خصوصی رپورٹ.جویریہ اسد(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

امید ہے کہ سعودی عرب چیپٹر مثبت صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا : محمد عبدالرحمٰن

سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر سینئیر اور معروف صحافی عابد شمعون چاند کی قیادت میں قائم کیا گیا ہے جو سعودی عرب کے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی چیئرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
سارک جرنلسٹ فورم کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے 15 رکنی سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر کمیٹی کی منظوری دی ہے اور صحافی چاند کو کنوینر اور دیگر صحافیوں کو چیپٹر کا رکن نامزد کیا ہے۔
ارشد محمود تبسم: سرپرست اعلیٰ، پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودى عرب، محمد بلال: بیورو چیف، ہفت روزہ فصیل نامہ ملتان، زاہد شریف: وائس چیئرمین سائبان نیوز چینل، جویریہ اسد: بیورو چیف، روزنامہ 91 نیوز لاہور، ارشد علی غوری: بیورو چیف، اے بی این نیوز چینل اور روزنامہ عوامی لیڈر ؛ اور سید مسرت خلیل : بیورو چیف، روزنامہ جسارت کراچی کو سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر کے ایگزیکٹیو ممبر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
اسی طرح ملک راشد پرویز اعوان: چیئرمین سائبان نیوز ایچ ڈی، محمد ذیشان: بیورو روزنامہ ، پرائمیکس؛ محمد افتخار احمد دین: بیورو چیف، روزنامہ ، حسب ذوق، لاہور راجہ نوید الرحمن : بیورو چیف روزنامہ جنت نظیر ، مظفرآباد، راجہ عابد عزیز: بیورو چیف۔روزنامہ فری پریس لاہور، منیر احمد شاد: سی ای او، ٹی این میڈیا نیٹ ورک، ملک عرفان علی: بیورو چیف، 23 نیوز چینل اور روزنامہ ” راہ نما ” اور ملک نظام علی: بیورو چیف، اے ون نیوز چینل کو سارک جرنلسٹ کا ایگزیکٹیو ممبر بھی نامزد کیا گیا ہے
سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے صدر راجو لامہ اور سارک جرنلسٹ فورم کے سیکرٹری جنرل محمد عبدالرحمٰن نے SJF سعودی عرب چیپٹر کے نومنتخب قائدین کو مبارکباد دی ہے اور ان کی کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اور امید ظاہر کی کہ سعودی عرب چیپٹر مثبت صحافت کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں