Cultural program under the auspices of Pakistan 119

“”کلرزآف فرینڈزشپ”” پاکستان وسعودی عرب کےعنوان سے پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیراہتمام کلچرل پروگرام

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان انٹرنشینل اسکول (انگلش سیکشن) رحاب کے شہید بینظیر بھٹو میموریل ہال میں پاکستان قونصلیت جنرل جدہ کے زیرِاہتمام “”کلرز آف فرینڈزشپ”” پاکستان اور سعودی عرب کے عنوان سے ایک کلچرل پروگرام پاک سعودی تعلقات کو فرو غ دینے کیلئے منعقد ہوا۔ تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو اپنی ثقافت کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے۔ اس میں امن اور دوستی کی اقدار کو اجاگر کرنے والی فنکارانہ تخلیقات کی ایک جاندار نمائش پیش کی گئی۔ جس کا افتتاح سعودی وزارت اطلاعات کے ڈائیریکٹر جنرل مکہ المکرمہ ریجن عبدالخالق الزہرانی نےکیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید، عرب اور مسلم ممالک کے سفارتی نمائندے، عمائدین شہر، پاکستان قونصلیت کے پریس قونصلرسید حمزہ سلیم گیلانی ودیگرافسران ، اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر، اساتذہ، کشمیرکمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود احمد پوری، پاکستان یکجہتی فورم کے چیئرمین سردار اقبال یوسف، پاکستان جنرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، کمیونٹی کے اکابرین، پرنت اورالیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان سے شہید بینظیر بھٹو میموریل ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ تقریب کا آغاز پاکستانی اورسعودی عرب قومی ترانوں سے ہوا۔ اس کے بعد ناظمِ تقریب سلطان عبدالرحمن نے تلاوتِ قران پاک کی سعادت حاصل کی۔ جدہ کے معروف گلوکارنعیم سندھی ، لاہور کے سنگرو پروڈیوسرفرحان این ایف اورفرحان تبسم نے عتیق فاروقی کے بہترین ساؤنڈ سسٹم پر خوبصورت ملی نغمہ پیش کرکے سامعین کے دل گرما دیئے۔ جدہ کے سینئراورکہنہ مشق بزرگ شاعرنعیم حامدعلی الحامد نے پاکستان کی محبت سے سر شار اپنا کلام پیش کیا۔ مہمان خصوصی عبدالخالق زہرانی نے اپنے خطاب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری دوستی کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان موجود حقیقی گرمجوشی اور باہمی احترام کو اجاگرکیا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے مہمان خصوصی عبدالخالق اورتمام حاضرین کی شرکت کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود اورولی عہد محمد بن سلمان کوخراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ تقریب میں پاکستان اورسعودی عرب کے باصلاحیت فنکاروں کی پینٹنگزکی نمائش جسکی قیادت معروف آرٹسٹ خالد عقل کر رہے تھے۔ ہرآرٹ ورک کو دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔ پاکستانی فنکاروں محمد عارف خان، محمد زبیراورماہرہ علی کی تخلیق بھی خاص توجہ کی مرکز بنی رہی۔ تمام آرٹسٹوں کوتعریفی اسناد بھی نوازا گیا۔ پاکستانی اورسعودی کمیونٹی نے پاکستان قونصلیٹ کی کاوش کو سراہا۔ جدہ قونصلیٹ کے شعبہ ابلاغ کےقونصلر سید حمزہ گیلانی کی سربراہی اس خوبصورت پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے محنت کی اوراس میں آزادی کا رنگ بھرا ۔ تقریب کا اختتام پُرتکلف کھانے پر ہوا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں