food and medicines were delivered 76

چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو پانی، خوراک اور ادویات پہنچا دی گئیں اور چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے دوسری کیبل لگانے کا کام شروع

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا پہلا راونڈ مکمل کر لیا گیا، کمانڈوز ہیلی کاپٹر سے بندھی طویل رسی کے لٹک کر فضا میں معلق چیئرلفٹ تک پہنچے اور بچوں کو حوصلہ دیتے ہوئے انہیں پانی دیا، خوراک اور ادویات دیں، ادویات میں دل کی دھڑکن نارمل کرنے والی میڈیسن بھی شامل ہیں.
ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب کے مطابق ہیلی پیڈ پر ریسکیو 1122 کی تمام ایمرجنسی اور ضروری سامان سے لیس گاڑی موجود ہے.
اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے بعد تمام افراد کا پہلے مکمل چیک اپ ہوگا، جن افراد کو طبی مسائل ہوئے ہیں انہیں فوراً اسپتال شفٹ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے کی تفصیلات کے مطابق پھنسے افراد میں ابرار، عرفان، گلفراز اور اسامہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رضوان اللہ، عطااللہ، نیاز محمد اور شیر نواز بھی چیئرلفٹ میں پھنسے ہیں۔ چیئر لفٹ تقریباً 2 ہزار میٹر کی بلندی پر لگی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں