پاکستان اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کے چھترویں جشن آزادی کی تقریب میں الیٹ کلب سعودی عرب کی بھر پور شرکت 279

پاکستان اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کے چھترویں جشن آزادی کی تقریب میں الیٹ کلب سعودی عرب کی بھر پور شرکت

‎سعودی عرب۔رپورٹ جویریہ اسد (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دمام پاکستان اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کے چھترویں جشن آزادی کی تقریب میں الیٹ کلب سعودی عرب کی بھر پور شرکت اس سال پاکستانی قوم اپنے 76ویں یوم آزادی کی تقریبات روایتی جوش اور آزادی کے جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس پرمسرت موقع پر، پاکستان اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب نے دمام میں ایک خوب صورت اور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں مشرقی صوبے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق تھے۔ ان کے ہمراہ پاکستانی سفارت خانے کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سفیر پاکستان نےاپنی تقریر میں کہا کہ جشن آزادی کابنیادی مقصد نظریہ پاکستان کو نئی نسل تک پہنچانا ہے۔
تقریب کا آغاز دلچسپ اور حوصلہ افزا سرگرمیوں پر مبنی تھا جس میں قومی گیت، بچوں کا ثقافتی انداز، گیم شوز اور کئی دیگر سیگمنٹ شامل تھے۔
اس تقریب کی نظامت آر جے فواد اور عمیر شیخ نے اپنے منفرد اور مخصوص انداز میں کی ایلیٹ کلب سعودی عرب نے بطور معاون تنظیم کلب کی بانی، جویریہ اسد کی سربراہی میں اپنی فعال ٹیم کی اراکین مدیحہ مزمل ،سمیرا ہارون، فرحین حامد اور شفق عمران کے ساتھ حصہ لیا۔ کلب کی جانب سے دیدہ زیب مصنوعات اور لذیذکھانوں کے اسٹال لگا گئے ایلیٹ کڈز کلب کے بچوں نے ایک فکر انگیز سیگمنٹ ‘آؤ مل کر کریں تعمیر پاکستان ‘ کے عنوان سے پیش کیا جس کے مرکزی خیال میں تمام پاکستانیوں کے باہمی تعاون کو اجاگر کیا گیا جو ملک میں یا باہر رہ رہے ہیں۔ انہیں ملک کے موجودہ مسائل کے حل اور پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ مرکزی پرفارمنس فیض علی حسن، آمنہ ہارون، فروا ہارون، حبا طارق، ایشال احمد اور دیگر بچوں نے پیش کی جنہوں نے سیگمنٹ کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف ملبوسات زیب تن کیے تھے۔ اس اداکاری کو حاضرین نے بے حد سراہا ۔ جویریہ اسد نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں اپنے بچوں کو پاکستان کو در پیش مسائل کے بارے میں آگاہی دینی چاہیے پاکستان اوور سیز کمیونٹی کے صدر فیصل احسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک مقیم ہونے کے ناطے ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے کوششیں کرنی ہیں
آخر میں پاکستانی اوور سیز کمیونٹی کی طرف سے تمام سپانسرز اور معاون تنظیموں کو اعزازی اسناد دی گئیں۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی 76ویں سالگرہ کے حوالے سے روایتی کیک کاٹ کر کیا گیا۔ مجموعی طور پر یہ ایک خوب صورت اور پرلطف تقریب تھی جس نے مملکت میں پاکستان کے تمام ثقافتی رنگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے جمع کیا اور جشن آزادی کا مزہ دو بالا کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں