سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سیالکوٹ میں مراد پور کے علاقہ کالا گھمناں میں سفیان نامی نوجوان کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا مقتول سفیان کے پراسرار قتل سے علاقے میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی جبکہ اندھے قتل کا سراغ پولیس کے لئے چیلنج بنا گیا ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ایس ایچ او مراد پور میاں عبدالرزاق نے پیشہ وارانہ مہارت سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کیا جس نے انکشاف کیا کہ مقتول سفیان کی بیوی سائرہ بھی قتل میں ملوث ہے وہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے جس کے لئے سفیان کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور اسے قتل کر دیا
مقتول سفیان کی تین سال قبل سائرہ سے شادی ہوئی تھی اور ایک سال کی بیٹی ہے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے