اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور بیٹی کو گھسیٹ کر لے گئے، شیریں مزاری کا الزام 181

اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور بیٹی کو گھسیٹ کر لے گئے، شیریں مزاری کا الزام

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور بیٹی ایمان مزاری کو گھسیٹ کر ساتھ لے گئے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایمان کی گرفتاری کے لیے اہلکار گیٹ پھلانگ کر گھر کے اندر آئے، گارڈ کو کیبن میں بند کیا، موبائل چھین لیا اور دروازہ توڑنے کی کوشش بھی کی،گھر میں 20 کے قریب افراد گھسے تھے، ان میں 6 خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی گھر میں دیکھا، پولیس اہلکار ایمان کو گھسیٹ کر باہر لے کر گئے، میرے کمرے میں بھی چیزوں کو ٹٹولا اور سرچ کیا.
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ گھر میں ایمان اور میں رہتی ہیں، نہ جانے کیوں دروازہ توڑ کر آتے ہیں، پولیس نے بغیر وارنٹ کے ایمار کو گرفتار کیا، پولیس اہلکار ایمان کا موبائل اور لیپ ٹاپ لے کر چلے گئے، میرا ہاتھ کھینچا اور موبائل بھی لے کر چلے گئے، کیمرہ ڈیوائس بھی لے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں