پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار 203

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی سفیروں سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ ان کی امریکی سفیر سمیت مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی۔ لیکن اس ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی یا سائفر سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیری حربے اختیار کرنے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) فیصلوں کو چیلنج کرے گی۔ سینیٹر علی ظفر 90 دن میں انتخابات کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں