کمسن گھریلو ملازمہ تشدد کیس،سول جج عاصم حفیظ کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا گیا ہے 162

کمسن گھریلو ملازمہ تشدد کیس،سول جج عاصم حفیظ کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا گیا ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کےکیس کی ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کے خلاف ایکشن لے لی.
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مطابق سول جج عاصم حفیظ کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا گیا ہے، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نےعاصم حفیظ کا بطور او ایس ڈی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں عاصم حفیظ کو 19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنےکی ہدایت کی گئی ہے.
خیال رہے کہ کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر اور سول جج عاصم حفیظ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر رکھا ہے جب کہ ان کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں