پشاور میں دن دیہاڑے یوم آزادی پر صحافی کو لوٹ لیا گیا 197

پشاور میں دن دیہاڑے یوم آزادی پر صحافی کو لوٹ لیا گیا

پشاور. رپورٹ (عدنان تابش (تازہ اخبار.پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پشاور میں دن دیہاڑے یوم آزادی پر صحافی کو لوٹ لیا گیا۔
افغان ٹی وی کا نمائندہ نعمان اخونزادہ یوم آزادی پروگرام ریکارڈ کرنے سے واپس آرہا تھا۔ کہ رہزنوں نے قیمتی موبائل فون اور پرس سے محروم کردیا۔ صحافی برادری نے صحافی کو دن دیہاڑے اس طرح لوٹنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے مسروقہ سامان واپس دلوانے میں مدد کی اپیل کی۔ انہوں نےاعلی حکام سے استدعا کی کہ صحافیوں کو ہر قسم تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں