important meeting of Pakistan Sunni Tehreek district Sialkot 137

پاکستان سنی تحریک ضلع سیالکوٹ کا اہم اجلاس دربار حضرت امام علی الحق رحمۃ اللہ پر منعقد ہو

سیالکوٹ(رپورٹ سید عنصر عباس شاہ ) (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان سنی تحریک ضلع سیالکوٹ کا اہم اجلاس دربار حضرت امام علی الحق رحمۃ اللہ پر منعقد ہو ۔ اجلاس کی صدارت صوبائی صدر شمالی پنجاب حضرت علامہ حافظ محمد طاہر رضا قادری نے کی ۔ اجلاس میں ضلعی صدر حافظ غلام مرتضی قادری،تحصیل صدر سیالکوٹ محمد خالد قادری،تحصیل صدر پسرور میاں محمد رضوان قادری، ضلعی رابط کمیٹی ممبر امانت علی باجوہ،ضلعی پرس سیکرٹری حافظ غلام عباس، تحصیل رابط کمیٹی ممبر چوہدری قمر ہنجرا، تحصیل رابط کمیٹی ممبر محمد رضوان قادری، سٹی رابط کمیٹی ممبر شیخ عرفان قادری، مرکزی راہنما جماعت اہلسنت پاکستان علامہ خضر حیات رضوی، ادراہ صراطِ مستقیم مرکزی راہنما شعیب ڈار، ادراہ صراطِ مستقیم کے ضلعی صدر علامہ ریاض الدین سیالوی، علامہ ریاض الدین خادمی جامع نعمانیہ شہاب پورہ سیالکوٹ امجد باجوہ، راہنما پاکستان سنی،حاجی پرویز قادری راہنما پاکستان سنی تحریک ملک محمد اسلم قادری، حافظ نوید حسین قادری، صفدر بٹ، بلال چیمہ، مہر شانی ،محمد سلیم قادری، مہر مبشر حسین قادری، ناصر قادری، محمد شاہد زمان قادری، شیخ شمس قادری، سٹی رابط کمیٹی ممبر غلام دستگیر قادری، غلام عباس کھوکر سمیت دیگر ذمہ داران وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس کے اختتام پر دربار حضرت امام علی الحق رحمۃ اللہ پر فاتحہ خوانی کی گئی رات 12 بجے گھنٹہ گھر چوک میں جشن آزادی مبارک کے سلسلہ میں کیک کٹنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی صدر شمالی پنجاب علامہ حافظ طاہر رضا قادری سمیت دیگر ذمہ داران وکارکنان کی کثیر تعدادنے نشرکت کی ۔ صوبائی صدر شمالی پنجاب علامہ حافظ طاہر رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان میں علمائے دین کا کردار قابل رشک ہے اور جماعت اہلست کے ممتاز علمائے دین نے پاکستان کی بنیاد اسلام پر رکھتے ہوئے اس کی آزادی کے لیے لازوال جدوجہد کی اور آج ہ میں پاکستان کی بقاء ، سلامتی ، خوشحالی اور خود مختاری کے لئے متحد و متفق ہو کر جدوجہد کرنا ہے ۔ پاکستان کو اندرونی وبیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حب الوطنی کا ثبوت دینا ہے ۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ اول دستہ کا کرداراد اکیا ہے ۔ انہوں نے قوم کو پاکستان کا 76واں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم پاکستان کو ترقی کی منازل کی طرف لے کر جانا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں