یوم آزادی ملک بھر میں آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 187

یوم آزادی ملک بھر میں آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

یوم آزادی کو بھر طریقے سے منایا جا رہا ہے، بچے، نوجوان، خواتین سمیت سب ہی جشن آزادی کی خوشی منا رہے ہیں، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔عمارتوں اور گھروں پر سب ہلالی پرچموں کی بہار اور ہر طرف سٹالز بھی سجے ہوئے ہیں ،قومی پرچم، بیجز اور جھنڈیوں کی خریداری جاری ہے۔بازار اور مارکٹیں تو اپنی جگہ ، شاہراوں کے اطراف بھی جا بجا سٹالز سجے ہوئے ہیں۔ قومی پرچم، مختلف ڈیزائن کے بیجز،جھنڈیاں، سٹیکرز اور سفید اور سبزرنگ والے ملبوسات کی فروخت جاری ہے.
دوسری جانب نورخان ایئربیس اور نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جو 15 اگست تک نافذ رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق کبوتربازی، پتنگ بازی،ڈرون اڑانے،لیزرلائٹ کے استعمال پرپابندی ہوگی۔اسلام آباد پولیس نے آزادی نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا، ٹریفک پولیس، ضلع پولیس اور ڈولفن فورس کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔سیکیورٹی پلان میں ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، باجے اور ہارن فروخت کرنے اور بجانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ موٹر سائیکل کے سائلنسر کھولنے اور روڈز بلاک کرنے پر بھی کارروائی ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں