سینٹ میں تحفظ ناموس صحابہ کرام و اہل بیت عظام بل پاس ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں.چوہدری شمس گجر 226

سینٹ میں تحفظ ناموس صحابہ کرام و اہل بیت عظام بل پاس ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں.چوہدری شمس گجر

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تحفظ اہل بیت عظام و صحابہ کرام بل کی کامیابی کے پیچھے ہزاروں شہداء کا خون موجود ہے چوہدری شمس گجر
چوہدری شمس گجر وائس چیئرمین نیشل پریس کلب ہیڈ مرالہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ میں تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین بل پاس ہونے پر سینٹ اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بل پر اراکین سینیٹ نے بالعموم اور سینیٹر کامل علی آغا نے بالخصوص جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے چوہدری شمس گجر نے مزید کہا کہ یہ بل ہزاروں شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے اور جن جن افراد اور تنظیمات نے اس بل کی کامیابی کیلئے کوششیں کیں اللہ تعالیٰ سب کو دارین کی خوشیاں نصیب فرمائے، انھوں نے مزید کہا کہ اس بل سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و اہل بیت عظام کی گستاخی و بے ادبی کی روک تھام میں مدد ملے گی اور فرقہ وارانہ فسادات میں کمی آئے گی اور ملک میں امن و امان قائم اور مستحکم ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں