رپورٹ عالم خان مہمند (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی کے مناسبت سے رنگارنگ تقریب سجائی گئی، جس میں سفیر پاکستان احمد فاروق، سفارت خانہ پاکستان کے ہیڈ آف چانسری محسن سیف اللہ ،سیاسی، سماجی،ادبی شخصیات سمیت بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی.
جشن آزادی کی مناسبت سے سجنے والی تقریب میں گلوکاروں نے فوک میوزک کے ذریعے سماں باندھا وہیں قومی نغمے گا کر جذبہ حب الوطنی سے شرکاء کو سرشار کیا جبکہ تمام افراد نے قومی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی دلی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے.
اس موقعہ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہم اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں پاکستانی عوام باصلاحیت قوم ہے اور دیار غیر میں بسنے والے لاکھوں پاکستانی کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں. پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا
تقریب میں سید وقاص، خرم خان، نرجس، مبشر انور، یاسر اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور اخر میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔