Anwar Haq Kakar became Caretaker Prime Minister 181

انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم بن گئے، صدر نے سمری منظور کر لی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
صدر مملکت عارف علوی نے شہباز شریف اور راجہ ریاض کی سمری منظور کر لی جس کے بعد سینیٹر انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم مقرر ہو گئے ہیں
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض ملاقات، وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے مابین نگران وزیرِ اعظم کی تقرری پر حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل، انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیراعظم اتفاق،
وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو بھجوا دی۔
وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں