سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اعتراضات دور 218

نواز شریف کا ذاتی معالج ہر ہفتے جیل میں ملنے جایا کرتا تھا، عمران خان کے ڈاکٹر کو بھی اجازت ملنی چاہئے، علی اعجاز بٹر نے آواز اٹھا دی

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل علی اعجاز بٹر نےمطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کا ذاتی معالج ہر ہفتے جیل میں ملنے جایا کرتا تھا، عمران خان کے ڈاکٹر کو بھی اجازت ملنی چاہئے.
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں علی اعجاز بٹر کا کہنا ہے کہ ماضی میں دیگر سیاست دانوں کو عدالتوں سے ریلیف دیا گیا، جیلوں میں بہتر سہولیات کے ساتھ رکھا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف بھی سابق وزیراعظم ہیں، ان کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں.
انہوں نے کہا کہ ‘نواز شریف کا ذاتی معالج ہر ہفتے جیل میں ملنے جایا سکتا ہے تو عمران خان کے ڈاکٹر کیوں نہیں، ڈاکٹر سلطان کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنی چاہئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں