رپوٹ لال زمین تاران (تازہ اخبار.پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں۔
جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو سابق وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ تاہم پی ٹی آئی وکلاء شیر افضل، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز کو اجازت نہیں مل سکی۔
بشریٰ بی بی 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ اٹک جیل پہنچیں، پولیس ناکہ پر گاڑیوں کو آدھے گھنٹے تک روکا گیا۔
وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اجازت دی ہے۔