ہزارہ ایکسپریس حادثہ عملے کی غفلت کا نتیجہ.ابتدائی رپورٹ 187

ہزارہ ایکسپریس حادثہ عملے کی غفلت کا نتیجہ.ابتدائی رپورٹ

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ہزارہ ایکسپریس حادثہ جس وجہ سے ہوا وہ ریلوے عملے کی غفلت کی غمازی کرتی ہے، فش پلیٹس نہ ملیں تو اس کی جگہ کیا لگا دیا، جان کر ہوش اڑ جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر کو ہزارہ ایکسپریس حادثے کی ابتدائی رپورٹ مل چکی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ حادثے کی جگہ پر پر ریلوے لائن جوڑنے والی فش پلیٹس دسیتاب نہیں تھیں تو پٹڑی کو لکڑی سے جوڑ دیا گیا.
رپورٹ میں ریلوے کے سول اور مکینکل شعبے کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ قراقرم ایکسپریس کے انجن کے پہیے بھی خراب تھے۔ اس کے باوجود تخریب کاری کا خدشہ موجود ہے.
واضح رہے کہ وزیر ریلوے سعد رفیق نے بھی کہا تھا کہ ہزارہ ایکسپریس کے حادثے میں تخریب کاری کا عنصر بھی شامل ہو سکتا ہے تاہم اس معاملے پر تحقیقات ہونا باقی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں