پشاور کی متھرا تحصیل کونسل کے چیئرمین کے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے 253

پشاور کی متھرا تحصیل کونسل کے چیئرمین کے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے

عدنان تابش ۔ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پشاور کی متھرا تحصیل کونسل کے چیئرمین کے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے۔
پشاور کی متھرا تحصیل کونسل کے چیئرمین کے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے جب کہ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین کا انتخاب آزاد امیدوار نے جیت لیا ہے۔
ریٹرننگ آفس کو موصول متھرا کے تمام 155 پولینگ سٹیشن کے غیرحتمی نتائج پی ٹی آئی امیدوار انعام اللہ 20 ہزار 333 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
جے یو آئی امیدوار رفیع اللہ 13 ہزار 564 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ جماعت اسلامی کے امیدورا افتخار احمد 9 ہزار 546 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
2022 کے بلدیاتی انتخابات میں یہ سیٹ جے یو آئی نے جیتی تھی۔
دوسری جانب ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار عزیر خان نے 21 ہزار 464 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار افتخار خان 18 ہزار 521 ووٹ لے کر دورسرے جب کہ ن لیگ کے طلحہ 14 ہزار 892 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں