personality an introduction 353

ایک شخصیت ایک تعارف

خصوصی ملاقات/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مڑھ بلوچاں /سانگلہ ہل ضکع ننکانہ صاحب کے مذہبی اور اعلی تعلیم یافتہ گھرانے کے چشم و چراغ اور معروف مسلم لیگی ن کے راہنما چوہدری جمیل ربانی سے پہلی ملاقات “”PNP”” کے حوالے سے کرواتے ہیں، ان کے والد گرامی مڑھ بلوچاں کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری چراغ آڑھتی مرحوم علاقہ کی عظیم شخصیت بھی تھے، چوہدری جمیل ربانی بہن بھائیوں میں درجہ بندی کے لحاظ سے چوتھے نمبر ہر ہیں، وہ پاکستان میں وزارت حج مزہبی امور اور پھر تین سال تک نیوی سے منسلک رہے، اور مسلم لیگ ن سے گہری خاندانی وابستگی بھی رکھتے ہیں،

چوہدری جمیل ربانی سال 1980 کے ابتداء میں مسلسل روزگار سعودی عرب آ گئے، مختلف اداروں دے منسلک رہنے کے بعد پھر اپنی کاروباری مصروفیات سے منسلک ہو گئے اور آج تک اپنے ذاتی کاروبار سے ہی وابستہ ہیں،ان کی اولاد
نرینہ میں چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے، جو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، ایک طویل عرصہ سے پاکستانی مصنوعات پاکستان سے منگوا کر سعودی عرب اور پاکستان کے مراسم کو تقویت کا بھی باعث بن رہے ہیں، اور دونوں اسلامی برادر ممالک پاک سعودی اخوتی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کلیدی کردار بھی ادا کر رہے ہیں،

چوہدری جمیل ربانی سعودی عرب کی فلاحی تنظیم “”ہمقدم”” کے سرپرست اعلی کی اہم ذمہ داریوں کو بھی احسن طریقہ سے پورا کر رہے ہیں، اس پلیٹ فارم کو قائم کرنے کا بنیادی مقصد فلاحی اور جذبہ انسانیت سے سرشار امور پر کام کرنا ہے، اور مخیر حضرات کے مالی تعاون سے ضرورت مند اور مالی مشکلات میں گرے ہوئے پاکستانیوں کی مالی ضروریات کو بھی باعزت طریقہ سے پورا کرنا بھی شامل ہے، “”ہمقدم”” پلیٹ فارم کی ممبر شپ کو بڑھانے کی طرف بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، اس پلیٹ فارم کے انتظامی امور کی دیکھ بھال پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر برائے سعودی عرب شیخ سعید احمد بھرپور توجہ بھی دے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کو سعودی عرب میں متحد اور فعال کرنے میں ان کا بڑا ہی کلیدی کردار ہے، اور پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی سب سے منظم تنظیم کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہے، سعودی عرب میں قائم پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کہیں کوئی اختلافات نہی ہیں، اوورسیز مسلم لیگ ن کے سربراہ بریسٹر امجد ملک اپنی شب و روز کی کاوشوں سے بیرون ممالک میں مسلم۔لیگ ن کو متحد کرنے میں اپنی گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں،

چوہدری جمیل ربانی نے کہا کہ ملک کے اندر ہونے والے ملکی انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہو گئی اور میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر پاکستان کے چوتھے وزیراعظم کا اعزاز حاصل کتیں گئے، میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر ملک و قوم کی تقدیر ضرور بدلیں گئے، اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی۔کی راہ ہر جلد گامزن کریں گئے، سعودی عرب میں مسلم لیگی راہنماوں کے ساتھ پوری قیادت کے مضبوط مراسم قائم۔ہیں اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد بھی ہے، ملک کے اندر ہونے والے آئیندہ انتخابات میں پی ڈی ایم پوری طرح مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کرے گئی، اور یہ اتحاد اسی طرح قائم بھی رہے گا،

چوہدری جمیل ربانی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی۔معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے ریڑھ کی۔ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو ہر سال کروڑوں روپے کا زرمبادلہ وطن عزیز کو روانہ کرتے ہیں، اس لئے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو اولیت دے کر حل کیا جائے، اور قومی اسمبلی میں اوورسیز کو بھی نمائندگی دی جائے تاکہ اوورسیز کے مسائل کو حل کرنے میں مدد بھی حاصل ہو سکے، پاکستان کے اندر اوورسیز کی جائیدادوں پر قبضہ مافیا دے نجات دلائی جائے اور اس دھندہ میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، اور اوورسیز جانداروں کے افراد کو جانی و مالی تحفظ بھی فراہم کیا جائے، بیرون ملک اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر بھرپور طریقہ سے حل کیا جائے، اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ کا درجہ رکھتے ہیں،

چوہدری جمیل ربانی نے سانگلہ ہل کے ایم این اے MNA چوہدری برجیس طاہر کی علاقہ کے لوگوں کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے انکو مبارکباد بھی دی، سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب اور منڈی مڑھ بلوچاں کے بنیادی مسائل کو اولیت دے کر حل کیا جائے، پوسٹ آفس کی خستہ حالی۔کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی ازسر نو تعمیر کی جائے، گلی محلوں کے اندر صفائی ستھرائی کی طرف خصوصی توجہ دی جسئے، اور سیوریج کے نظام کی موجودہ حالت کو بھی بہتر کیا جائے، لڑکیوں کے لئے حصول تعلیم کی ضرورتوں کے لئے خواتین چلانا طالبات کے لئے کالج کی سہولت کی طرف خصوصی توجہ دی جائے، آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ پیچیدہ مسائل تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، جن کی طرف بر وقت توجہ وقت کی اہم ضرورت بھی بنتا جا رہا ہے،موجودہ سول ہسپتال آبادی کے لحاظ سے بھی توجہ۔مانگ رہا ہے، اور سول ہسپتال کے موجودہ عملہ اور ضروریات کی طرف بھی توجہ دی جائے، اور علاج معالجے کی ضروریات پر بھی پہلی فرصت میں توجہ فی جائے علاوہ مکینوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں بھی اضافہ ناگزیر ہو کر رہ گیا ہے، اس کے علاوہ شہر بھر سے گندگی کے خاتمہ کو بھی یقینی بنایا جائے، جو وقت کی اہم ترین ضرورت بنتا جا رہا ہے،

چوہدری جمیل ربانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن سعودی عرب کو متحد کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے، اور آپس میں پیار و محبت کے رشتوں کو مستحکم کرنے کے لئے اپنے اندر اتحاد کو یقینی بنائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں