Elite Club Saudi Arabia 232

ایلیٹ کلب سعودی عرب نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بچوں کے لیے سمر کیمپ اور فیملی شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا

رپورٹ : سعودی عرب جویریہ اسد (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ایلیٹ کلب سعودی عرب نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بچوں کے لیے سمر کیمپ اور فیملی شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے بھرپورشرکت کی۔
ایلیٹ کلب سعودی عرب منطقیہ شرقیہ میں ایک سماجی، فلاحی اور تعلیمی پلیٹ فارم ہے جو 2013 سے کمیونٹی کی خدمت کر رہا ہے۔ اس ایونٹ کا اہتمام کلب کی بانی جویریہ اسد اور کلب کی ممبران شفق عمران اور عائشہ طارق نے کیا تھا۔ سمر کیمپ میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں تلاوت قرآن پاك، مصوری، دستکاری اور تقریر نویسی وغیرہ شامل تھے۔ تمام مقابلوں میں بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
الیٹ كی ممبران كی جانب سے موسم گرما کے کپڑوں اور دیگر طرز زندگی کی مصنوعات کی نمائش کے لیے شاپنگ اسٹالز بھی لگائے گئے۔ مختلف انواع كے كھانے كے اسٹال بھی لوگوں کی توجہ كا مركز بنے رہے۔
کلب کی بانی جویریہ اسد نے کہا کہ ایلیٹ کلب سعودی عرب كی تمام سرگرمیوں كا مقصد کمیونٹی کو مثبت اور تعمیری ماحول فراہم کرنا ہے ۔اس نوعیت کے پروگرام بچوں كی خود اعتمادی کو بڑھاتے ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ مقابلے کے تمام شرکاء اور جیتنے والوں کو اسناد اور تحائف سے نوازا گیا۔ کمیونٹی کی جانب سے تمام منتظمین كی كاوشوں كو انتہائی قابل ستائش انداز میں سراہا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں