Obliged to deposit all public office holders gifts in Tosha Khana 124

صدر، وزیراعظم، مسلح افواج، عدلیہ سمیت تمام پبلک آفس ہولڈرزبشمول ارکان پارلیمنٹ ہر قسم کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے.

سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

صدر، وزیراعظم، مسلح افواج، عدلیہ سمیت تمام پبلک آفس ہولڈرزبشمول ارکان پارلیمنٹ ہر قسم کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے.

تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے والے شخص پر تحفے کی تخمینہ رقم کا پانچ گنا جرمانہ ہوگا.توشہ خانہ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن بل 2023 سینیٹ میں پیش کردیا گیا.
بل کے مطابق سرکاری وفد میں شامل سرکاری و غیرسرکاری افراد بھی تحفہ میں ملنے والی اشیا توشہ خانہ میں جمع کرائیں گے جبکہ قومی خزانے سے کسی بھی قسم کا معاوضہ لینے والے افراد تحفے میں ملنے والی اشیا توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے.
بل میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن توشہ خانہ کی مینجمنٹ اور ریگولیشن کی ذمہ دار ہوگی، کابینہ ڈویژن بل سے متعلق مزید رولز بنانے کی بھی مجاز ہوگی.
مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر بہرہ مند تنگی کے بلز کی تجاویز کو اس بل میں شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں