Akbar Bugti murder case 162

اکبر بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 2رکنی بنچ 27جولائی کو سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے.
اکبر بگٹی کیس میں پرویز مشرف نے 10،10لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرائے تھے ،جنوری 2017 میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز مشرف اور سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا،سابق صدر نے بریت کے بعد ضمانتی مچلکے واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں