لاہور (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
1939میں تعمیر ہونے والا گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ لاہور جس میں عالمی معیار کی اعلی تعلیم کے حصول کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں کالج میں مختلف شعبہ جات جس میں کمسٹری لیب ،مائیکرو بیالوجی لیب ،میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن لیب کے علاؤہ کالج ہذا میں چار سالہ بی بی اے پروگرام کا افتتاح سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب جاوید اختر محمود نےایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ ڈاکٹر عاشق حسین ،ڈاکٹر انصر اظہر ڈی پی آئی نے کیا کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے مختلف شعبہ جات کی انچارج کے ہمراہ معزز مہمانوں کو بریف کیا اس موقع پر مہمان خصوصی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب جاوید اختر محمود نے کالج میں بننے والی نئی لیب کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پنجاب کے بڑے شہروں کے کالجز کے لیے اگر حکومت فنڈ جاری کرے تو یقیننا طلباء و طالبات عالمی معیار کے مطابق تعلیم سے بہرہ مند ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا قدیمی تاریخی تعلیمی اداروں سے بڑے بڑے نامور سائنسدان ،انجئنیرز ،ڈاکٹرز بن کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کالج میں نئی لیب سے نہ صرف کالج کا معیار بڑے گا بلکہ یہاں سے تعلیم حاصل کر کے طالبات زندگی کے ہر شعبے میں ملک و قوم کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی طورپر خود کو مضبوط کر سکیں گی مہمان خصوصی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب جاوید اختر محمود اور دیگر مہمانوں نے کالج کے احاطے میں پودے لگائے.
200