Muharram Al-Haram is a safe and secure 213

محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے

رپورٹ /حاجی محمد ناصر قادری
پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے۔پاکستان سنی تحریک حرمت والے مہینہ کا احترام کرتی ہے اور واقعہ کربلا کے شہیدوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ واقعہ کربلا کے شہداء جنت کے عظیم حقدار ہیں اور امت مسلمہ حضرت امام حسین اور حضرت امام حسنؓ کی اسلام کی سربلندی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک حلقہ این اے 72کے ذمہ داران ضلعی پریس سیکرٹری حافظ غلام عباس، تحصیل رہنما چودھری قمر ہنجرا، علماء بورڈ پی پی 35کے رہنماعلامہ شبیر احمد عثمانی، رابطہ کمیٹی ممبر ملک محمد اسلم قادری، چودھری بلال چیمہ، ملک تنویر احمد بھٹی، حافظ خرم رضا عطاری و دیگر نے ایس ایچ ا وتھانہ کوٹلی سید امیر نجم فرازاور محرر جاوید کے ہمراہ محرم الحرام میں امن و امان کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر علمائے کرام اور پاکستان سنی تحریک کے رہنماوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور محرم الحرا م میں امن و امان کے سلسلہ میں گلبہار، چپراڑ، سدھا، جھلکی، کوٹلی سید امیراور کوبے چک سمیت علاقہ بھر میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ اس موقعہ پر ایس ایچ او تھانہ کوٹلی سید امیر انسپکٹر نجم فراز نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے تعاون سے قیام امن کو یقینی بنائیں گے اور کسی کو بھی شرپسندی اور شرارت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پولیس حکام کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں