summer camp will increase the mental and physical abilities 136

سمر کیمپ سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ پولیس کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم بھی ہوگا

رپورٹ /حاجی محمد ناصر قادری (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسام بن اقبال نے ضلعی پولیس کی تاریخ میں پہلی بار طلبا و طالبات کو لگائے سمر کیمپ میں اج سوئمنگ پول کی سیر کرواتے ہوئے کیا۔ طلبا و طالبات کو پروٹول کے ساتھ پولیس لائن سے بس کے ذریعے سوئمنگ پول لے جایا گیا اور ایس پی انوسٹگیشن مہر اسحاق سیال اور ریسکیو 1122 افیسران نے بچوں کو سوئمنگ پول میں نہانے سے قبل احتیاطی تدابیر کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ چھوٹے بچوں اور بچیوں کو لائف جیکیٹ پہنا کر سوئمنگ پول میں اتارا گیا اور 1122 افیسران نے انھیں تیراکی بھی سیکھائی۔ایس پی انوسٹیگیشن مہر اسحاق سیال نے کہا کہ سمر کیمپ کے انعقاد کا مقصد بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے اخر میں مہر اسحاق سیال نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں