COFASP 206

معروف شخصیت کے مالک ڈاکٹر تعظیم حسین شفاعت کو ادارہ “” COFASP”” کی جانب سے اور کوششوں کی بدولت “”فوکل پرسن سعودی عرب فیلوز کا اعزاز”” حاصل کرنے پر پاکستانی کمیونٹی ریاض اور حکومت پاکستان کی جانب سے تاریخی اعزاز حاصل کرنے پر دلی مبارکباد

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض “PDG” کے جوائنٹ سیکریٹری، پاکستان رائیٹرز کلب ریاض “”PWC”” کے سینئر ممبر اور معروف پاکستانی شعبہ طب سے منسلک شخصیت کے مالک ڈاکٹر تعظیم حسین شفاعت نے گزشتہ شب پاکستان سے ریاض آئے ہوئے سینئر صحافی، کالم نویس، تجزیہ کار اور “”PNP”” کے کراچی آفس کے بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان کی ریاض آمد پر ان کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ایک یادگار اور پر تکلف “”فیملی دعوت عشائیہ”” کا خصوصی اہتمام کیا، اس موقع پر “”PWC”” ریاض کے مرکزی صدر نوید الرحمن اور “”BCPE”” بلیک سینما پروڈکشن ایونٹ ریاض کے سینئر ممبر ولید اعجاز اعوان بھی موجود تھے،

اس “” فیملی عشائیہ”” کے موقع پر معروف شخصیت کے مالک ڈاکٹر تعظیم حسین شفاعت نے انتہائی پر مسرت لمحات اور جزبات کے ساتھ بتایا کہ میرے، اور میرے پورے خاندان، اور کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان “” COFASP”” کے لئے بڑے ہی اعزاز کی بات ہے کہ اس مثالی ادارہ کی طرف سے مجھے “”فوکل پرسن برائے سعودی عرب””منتخب ہونے پر “”کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا، اور اس اعزاز پر ڈاکٹر تعظیم حسین شفاعت نے اپنی جانب سے اور پورے سعودی عرب میں مقیم شعبہ طب سے منسلک ڈاکٹروں کی طرف سے “”COFASP”” کا شاندار الفاظ میں شکریہ اور مبارکباد بھی پیش کی گئی، در حقیقت اس مبارکباد کے حقیقی شکریہ کے مستحق پروفیسر خالد مسعود گوندل، اور پروفیسر شعیب شفیع اس ادارے کے لئے اور پورے پاکستان کے لئے باعث فخر ہیں جن کی شب و روز کی انتھک کوششوں کی بدولت یہ تاریخی اعزاز سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی ڈاکٹرز کو نصیب اور حاصل ہوا ہے،اس کے علاوہ پروفیسر اصغر بٹ، پروفیسر ارشاد وحید، ڈاکٹر محمد شریف، پروفیسر عباس میمن اور تمام کونسلرز کی خدمات اس ادارہ کے لئے باعث صد افتخار اور ستائش کا درجہ بھی رکھتی ہیں، اور ان سب کی محنت کے باعث اور کوششوں سے سعودی عرب میں مقیم ڈاکٹرز کا خواب شرمندہ تعبیر اور ممکن ہو سکا، اس فیصلہ اور اعزاز سے پاکستانی ڈاکٹروں کا بیرون ملک اور خصوصا” سعودی عرب میں ادارہ “” MOH”” عزت و تکریم ، اور مقام میں، اضافی اعزازی اختیارات میں بھی اضافہ اور قدر کا بھی مقام حاصل ہو گیا ہے، اس اقدام سے سعودی وزارت صحت “”MOH”” اور سعودی حکومت کی طرف سے اس اعزاز اور فیصلہ پر اظہار تشکر کے ساتھ ساتھ خوشی و مسرت کا بھی دلی طور پر اظہار کیا ہے، ڈاکٹر تعظیم حسین شفاعت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے مختلف شعبوں میں طب سے منسلک “”فیلوز”” کے لئے اور کوششوں کو عملی جامعہ پہنانے میں ادارہ “” FCPS”” کی اضافی ڈگری کے اعزاز اور حصول کے باعث پاکستانی ڈاکٹرز کی مزید پہچان بھی بن گئے ہیں، اب “”FCPSP”” سعودی عرب میں “” کنسلٹنٹ”” کے طور پر پورے سعودی عرب میں اپنی طبی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اور اپنے ملک پاکستان اور دونوں برادر اسلام ممالک پاک سعودی برادرانہ اور باہمی دوستی کے مضبوط مراسم اور رشتوں کو تقویت اور مظبوطی دینے کا بھی باعث بن رہے ہیں، اور آنے والے وقت میں دونوں ممالک کی لازوال اور مثالی اکلوتی دوستانہ تعلقات میں مزید پختگی آئے گئی،

اس “”فیملی عشائیہ”” کے اختتام پر میزبان تقریب ڈاکٹر تعظیم حسین شفاعت نے تمام مہمانوں کی خصوصی آمد پر اینی اور فیملی کی طرف سے شکریہ ادا کیا، اور پھر دوبارہ ایسی ہی یادگار ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا، اس طرح یہ یادگار نششت رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں