سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی اجھ بیراج سے دریائے راوی میں چھوڑا، ریکارڈ کے مطابق پچھلے سال بھی ہندوستان نے ایک لاکھ 73ہزار کیوسک پارنی چھوڑا تھا.
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چھوڑے گئے پانی کا تقریباً ایک تہائی یعنی 60 ہزار کیوسک جسر تک پہنچا تھا، سیلاب کی نچلی سطح دریائے راوی پر گیجنگ پوائنٹ بنی تھی ،تقریباً65 ہزار کیوسک پانی اگلے 20 سے 24 گھنٹے کے اندر پہنچنے کی توقع ہے ، ترجمان کے مطابق جسر کے مقام پر دریائے راوی کی سیلابی حدود کے مطابق، سیلابی میدانی علاقوں میں کم سیلاب متوقع ہے.
159