Sialkot organized by Ahlesunnat 215

ملک بھر کی طرح تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام سیالکوٹ

رپورٹ /حاجی محمد ناصر قادری

چوک علامہ اقبال میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں جماعت اہلسنت پاکستان رہنما صاحبزادہ حافظ حامد رضا سابق وزیر مذہبی امور و اوقاف جموں و کشمیر معروف عالم دین و خطیب مرکزی جامع مسجد ڈونگاہ باغ پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما علامہ قاری حضر حیات رضوی،سٹی صدرذوہیب احمد قادری، پریس سیکرٹری حافظ غلام عباس، بزرگ عالم دین علامہ قاری یعقوب نقشبندی، جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی صدر ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ، ضلعی صدر جماعت اہلسنت حافظ شیراز شیخ، ماجد رضا قادری، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان سیالکوٹ قاری شاکر محمود قادری،حافظ غلام محی الدین صابری جیلانی،محمد رضوان قادری، شیخ عرفان قادری، چودھری بلال جٹ، شیخ شمس قادری، محمد سلیم قادری،مفتی اقبال چشتی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی سے امت مسلمہ کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور سویڈن کی اس غنڈہ گردی اور انتہا پسندی پر حکومتی سطح پر آواز بلند کی جائے۔احتجاجی مظاہرے سے پاکستان سنی تحریک، جمعیت علماء پاکستان، جماعت اہلسنت، انجمن طلباء اسلام و دیگر تنظیموں کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ مقررین نے سویڈن کی تمام تر مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے اور گستاخی کرنے والے بدبخت ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرے میں شامل جامع مسجد ڈونگاہ باغ کے ننھے حفاظ کرام نے قرآن کریم فرقان حمید تھام کر احتجاج میں شرکت کی اور قرآن کریم و فرقان حمید کو دل و جان سے لگا کر اغیار کو پیغام دیا کہ قرآن کریم کی عزت و تکریم کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے لیا ہے اوراس میں قیامت تک نہ تبدیلی ہو سکتی ہے اور نہ ہی کوئی اس کو کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ قرآن کریم کروڑوں مسلمانوں کے دلوں میں ہے اور یہ افضل ترین اور حق سچ پر مبنی عظیم الہامی کتاب ہے۔احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے سویڈن مخالف زبردست نعرے بازی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں