Pakistan's senior journalist Riyaz Bhatti 156

پاکستان کے سینئر صحافی ریاض بھٹی عمرہ کی سعادت کے لیئے سعودی عرب پہنچ گئ

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

پاکستان سے سینیر صحافی ریاض بھٹی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب آئے تو “” پاک اور سیز میڈیا فورم جدہ”” کے نمائندگان نے ایک مقامی ہوٹل میں ان سے ملاقات کی، جس میں خصوصی طور پر سعودی عرب کے سینئر صحافی سید مسرت خلیل ُُ۔ چوہدری ریاض گھمن۔ شعیب الطاف راجہ۔ عمر فاروق۔ مرزا مدثر۔ احمد فواد سواتی۔ ہوٹل کے آپریشن مینیجر ملک انیس احمد اور مینجر سعید فرخ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ تمام معزز اراکین محفل نے ریاض بھٹی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور روضہ رسول پر حاضری دینے پر دل کی اتھایء گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی،

ریاض بھٹی نے سب اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ یہ سعات سب کو بار بار نصیب فرمائے۔ صحافت کی دنیا اور حالات حاضرہ پر سیر حاصل گفتگو ہوتی رہی۔ یاد رہے کہ ریاض بھٹی 32 سال تک “”روزنامہ نوائے وقت”” لاہور کے ساتھ منسلک رہے۔ اور آج کل کثیر الاشاعت “” روزنامہ پیام مشرق “” کے ساتھ بطور سینئر ایڈیٹر کے اپنی صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،

ریاض بھٹی پاکستان میڈیا کونسل ( رجسٹرڈ ) کے چئیرمین بھی ہیں پاکستان میں صحافتی دنیا کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ انہوں نے پاک اورسیز میڈیا فورم کو پی ایم سی کے ساتھ منسلک کر کے اعزاز بخشا ہے۔

ریاض بھٹی نے باہمی۔مشاورت اور اتفاق رائے سے چوہدری محمد ریاض گھمن کو بطور چئیرمین پی ایم سی “”PMC”” سعودی عرب مقرر کیا گیا ہے اس سلسلے میں وہ بہت جلد پاکستان جائیں گے اور پی او ایم ایف “” P O M F”” کے ممبران کی رجسٹریشن کروائیں گے۔ اور پی ایم سی “” PMC”” کے ساتھ الحاق کے بعد صحافتی میدان میں پاک
اورسیز میڈیا فورم “” POMF”” پاکستان اور سعودی عرب میں بہتریں صحافتی خدمات انجام دے گا ۔

پاک اورسیز میڈیا فورم”” POMF”” کے ممبران نے ریاض بھٹی کو نیک خواہشات اور دل کی تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں