Cross Single Wicket Open Cricket Tournament 91

کراس سنگل وکٹ اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ طائف سعودی عرب میں کرکٹ کا میلہ سج گیا

جدہ رپورٹ: امداد حسین لک (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پی این پی سپورٹس کی کوششوں سے سیالکوٹ کے بعد سعودی عرب میں بھی کرکٹ کے فروغ کے لئے کام شروع کر دیا گیا یہ کرکٹ ٹورنامنٹ سعودی عرب کے شہر طائف میں عید کے روز کھیلا گیا سعودی عرب کے مختلف شہروں ریاض طائف مکہ۔مکرمہ اور جدہ کی کرکٹ کی 32 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا
سعودی عرب کے شہر طائف میں کرکٹ کے فروغ کی طرف “”PNP”” نیوز ایچ ڈی کی پوری صحافتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی
احسان الیون کے کھلاڑی رمضان کالیا اور ان کے پارٹنر یاسر پٹھان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2023 کا “”چیمپئین کا اعزاز”” بھی حاصل کر لیا سعودی عرب میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لئے ایڈورٹائزنگ منیجر “”PNP”” نیوز ایچ ڈی حاجی محمد ناصر قادری کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا
پی این پی کی ساری صحافتی ٹیم سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گئی، اور آئندہ بھی سعودی عرب کے دیگر شہروں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں