وزیراعظم آف پاکستان شہباز شریف کے حکم کے باوجود کراچی میں مقیم صارفین کو گیس کی فراہمی بہتر نہ ہو سکی 94

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ اتحادی حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
معاشی بحالی کے لئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
مشکل اور دلیرانہ فیصلے ملک کو تعمیر و ترقی کی طرف واپس لا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کونسل کو غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کونسل اور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی، دوران اجلاس وزیراعظم نے معیشت کی بہتری کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کردار کی بھی تعریف کی۔انہوں نے شرکا کو غیرملکی دوروں اور ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ابھی بہت بڑے چیلنجز ہمارے سامنے ہیں، معاشی بحالی کے لئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے، مو¿ثر عملدرآمد کے لئے وفاق اور صوبوں میں شراکت داری کا انداز اپنایا جائے گا، سرمایہ کار اولین ترجیح ہیں اشتراک عمل کے ذریعے منصوبوں کی منظوری کا عمل تیز کیا جائے،ہمیں مل کر اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کرنا ہو گا،ہم پاکستان اور عوام کا مقدر بدل سکتے ہیں، مسلسل محنت سے ملک وقوم کو ترقی اور خوش حالی کے راستے پر گامزن رکھنا ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کو معاشی ترقی اور خوشحالی سے ہم کنار کریں گے.
شرکا سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،نوجوانوں اور خواتین کو روزگار ملے گا، ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں