columnist "Meri Awaaz" and Bureau Chief of "PNP" news channel Ijaz Ahmad Tahir Awan 206

کہنہ مشق صحافی، کالم نویس “” میری آواز”” اور “”PNP”” نیوز چینل کے بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان کے اعزاز میں مسلم لیگ ن “”خیمہ ہاوس “” میں ایک شاندار اور پرتکلف دعوت عشاء کا خصوصی اہتمام

رپورٹ ریاض/خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان مسلم لیگ ن ریاض سعودی عرب کے سینئر راہنما، “”ہمقدم”” پلیٹ فارم”” کے سرپرست اعلی چوہدری جمیل ربانی نے گزشتہ شب پاکستان سے ریاض آئے ہوئے کہنہ مشق صحافی، کالم نویس “” میری آواز”” اور “”PNP”” نیوز چینل کے بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان کے اعزاز میں مسلم لیگ ن “”خیمہ ہاوس “” میں ایک شاندار اور پرتکلف دعوت عشاء کا خصوصی اہتمام کیا، اس موقع پر میاں محمد طارق جنید ، ولید اعجاز اعوان، اور پاکستان مسلم لیگ ن کے یوتھ ریاض سعودی عرب کے چیئرمین ملک مکرمہ نصیر اعوان بھی موجود تھے،

پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز راہنما چوہدری جمیل ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یہ بات باعث افسوس ناک ہے کہ پورے سعودی عرب کے اندر آپس می شدید اختلافات پائے جاتے ہیں جن کو فوری ختم کرنے کی اشد ضرورت محسوس ہونے لگئی ہے، آپسی اختلافات کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن کا وقار بھی مجروح ہو رہا ہے، موجودہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر آپس میں باہمی اتحاد اور یگانگت کے دائرہ کار اور تعلقات کو وسیع کیا جائے، اور اختلافات کی روایت کو ختم کر کے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے ہر اولیت اور اپنی توجہ مرکوز کی جائے،

چوہدری جمیل ربانی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر موجودہ غلط فہمیوں کو دور کیا جائے، اور اپنی توجہ فلاحی اور جزبہ انسانیت سے سرشار انسانی خدمت سے منسلک کیا جائے،

مسلم لیگی ن ریاض کے سینئر راہنما میاں محمد طارق جنید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ریاض سعودی عرب درمیان اختلافات کو ختم کرنے اور وقار کو بلند کرنے کے لئے اپنی پوری توجہ اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایاجائے، اور اندر کے چھوٹے چھوٹے اختلافات کو دور اور ختم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کی جائے، اور آپس کے اتحاد کو مزید بڑھانے کے لئے اپنے اپنے اندر قوت برداشت کو بڑھانے کی کوشش کی جائے ہم۔اپنے اختلافات کو ختم کر کے ہی
ایک مضبوط اور مستحکم پارٹی بن سکتے ہیں، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے پر آپ ی توجہ کی طرف اپنا دہان دیں، اور پاکستان مسلم لیگ ن کے وقار کو مضبوط اور اندورن/ بیرون ممالک اپنے اتحاد سے اجتلافات کو بلا تاخیر ختم کریں،

میاں محمد طارق جنید نے مزید کہا کہ آج پہلے سے کہیں زیادہ اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اتحاد کے دائرہ کار کے اندر مسلم لیگ ن کے جنھڈے چلے یکجا ہو جائیں، اور تمام غلط پراپیگنڈوں کو غلط ثابت کر دیں،

پاکستان مسلم لیگ ن کے ینگ یوتھ میڈیا گروپ کے چیئرمین اور نوجوان مسلم لیگی ملک مکرمہ نصیر اعوان نے کہا کہ مستقبل میں مسلم لیگ ن کی قیادت کہ اہم ذمہ داری نوجوانوں کے کندھوں پر آئے گئی اس لئے نوجوان قیادت کی طرف خصوصی توجہ دی جائے، نوجوان ہماری قیادت کا قیمتی اثاثہ کا درجہ رکھتی ہیں،

تقریب کے اختتام پر اور میزبان چوہدری جمیل ربانی نے مہمان خصوصی اعجاز احمد طاہر اعوان کو قرآنی آیات کو خوبصورت اور یادگار تحفہ پیش کیا، اس کے علاوہ دیگر مہمانوں ولید اعجاز اعوان، میاں محمد طارق جنید اور ملک مکرمہ نصیر اعوان کو بھی قیمتی تحائف سے نوازا گیا، اس طرح یہ یادگار نششت رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی، تقریب کے مہمان خصوصی اعجاز احمد طاہر اعوان نے اپنی اور بیٹے ولید اعجاز اعوان کی طرف سے بھی میزبان تقریب چوہدری جمیل ربانی کے پر خلوص دعوت تقریب کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں