delegation of Jamiat Ulema Islam Riyadh 158

جمعیت علماء اسلام ریاض کے وفد نے مولانا عزیز الرحمن درانی کی سربراہی میں نئے تعینات سفیر احمد فاروق سے ریاض سفارتخانہ میں استقبالیہ ملاقات کی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نئے سفیر احمد فاروق کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا اور بطور سفیر سعودی عرب میں تعیناتی پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔وفد نے سفیر احمد فاروق کو اووسیز کے مسائل ھروب ،مطلوب اور غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا ۔ پاکستانی اسکول میں داخلے اور آمد رفت اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وفد نے سفیر احمد فاروق کو پاکستانی مصنوعات اور دیگر اشیاء کی درآمد اور پاک سعودی تجارت کو فروغ پر گفتگو کی ۔ وفد نے سفیر احمد فاروق کو تجویز دی کہ ہر تین مہینے کے بعد اوورسیز کی ایک سمینار منعقد ہونا چاہئے ۔جس میں پاکستان کی تاجر برادری، ڈاکٹرز ،اینجنئر اور سیاسی و سماجی قیادت شریک ہونا چاہئے ۔تاکہ پاک سعودی دوستی اور تجارت کی فروغ کیلئے نئی راہ تلاش کی جائے۔ پی آئی اے جیسے قومی ایئرلائن کی ناقص کارکردگی پر بھی سفیر احمد فاروق کو آگاہ کیا گیا۔ سفیر احمد فاروق نے خوس اسلوبی سےمسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور وفدکاشکریہ اداکیااور آخر میں مفتی عبدالشکور شھید کے درجات بلندی کیلئے دعاکی اور مرحوم کی خاندان اور جمعیت علمائے اسلام ریاض سے اظہار تعزیت کی ۔مفتی عبدالجبار صاحب نے سفیر احمد فاروق کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کی مسائل کی حل کی تلاش میں ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔
وفد میں شامل افراد سرپرست اعلی مولنا عزیز الرحمن درانی ، مفتی عبدالجبار ،مولنا اسداللہ الحاج ممتاز خان ،حاجی عطاء اللہ مفکر، سردار عبدالحمید انجینئر عاص، أبدالی ترابی۔
جاری کردہ شعبہ:نشر واشاعت جمعیت علمائے اسلام ریاض سعودی عرب أبدال ترابی (أبدالی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں