لاہور ( ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سیالکوٹ کے قریبی شہر سید پور میں پی این پی سپورٹس انٹر ویلج ناک آؤٹ ویلج ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والی بیس ٹیموں نے حصہ لیا ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصدِ علاقے کے ٹیلنٹ کو آگے لانا اور نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے رفیق شاہ کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں بیس ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میں ایک ہی گاؤں بجوات کی دو ٹیمیں کوالیفائی کر کے مدمقابل ہوئی فائنل میچ کھیلنے سے پہلے ہی اخوت ،یگانگت بھائی چارے کی مثال قائم کرتے ہوئے دونوں ٹیموں نے جیت کا سہرا ایک دوسرے کے سر پر سجانے کے لیے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا فاتح چیئمپن ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے مہمان خصوصی حافظ عرفان کھٹانہ چئیرمین پی این پی ایچ ڈی ،چوہدری الطاف احمد گوندل، ایچ ایم فیاض بیورو چیف پنجاب پی این پی ،چوہدری زریاب لالی ،چیرمین راجہ مٹھو، محمد ایوب کھوکھر، سید عنصر عباس شاہ اور اعزازی مہمانوں نے علاقے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پنجاب حکومت بلخصوص صوبائی وزیر کھیل سے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کے لیے علاقے میں کرکٹ گراؤنڈ وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے جہاں کرکٹ کے شائقین اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکیں گے کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے حاجی محمد ناصر قادری ایڈورٹائزنگ مینجر پی این پی نیوز ایچ ڈی بیورو چیف خبرداشت الریاض سعودی عرب، چوہدری ظہیر عباس امریکہ نے خصوصی تعاون کیا سرپرست استاد حیدری جٹ ثقلین رحمان اینکر پرسن پی این پی سپورٹس اظہر جانی میڈیا ہیڈ جی ایس ایل مہر شانی مبمر پی این پی سپورٹس نیوز سیالکوٹ.
124