Senior journalist Syed Musrat Khalil 158

سینئر صحافی سید مسرت خلیل اور اعجاز احمد طاہر اعوان یادوں کے قدیم رشتوں کے بندھن سے بندھے دو لازوال اور عظیم رشتے

خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
“”پاکستان اوورسیز میڈیا فورم “” (پی او ایم ایف POMF ) کے سرپرست آعلی، کہنہ مشق صحافی اور “” روزنامہ جسارت “” کراچی کے بیوروچیف سید مسرت خلیل نے اپنی ریاض کی رہائش گاہ پر سعودی عرب سے شائع ہونے والے پہلے اردو روزنامہ “اردو نیوز اردو میگزین”” کے سابق نمائندہ خصوصی ریاض، اعجاز احمد طاہر اعوان سے ایک دوستانہ ۔ماحول کی یادگار ملاقات دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انھوں موسم حج 2023 کے دوران پاکستان حج مشن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں نے اس بات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی حج آپ ڈیٹ کے مطابق عازمین حج کی دیکھ بھال کا فریضہ بہت خوش اسلوبی سے سر انجام دیا جا رہا ھے۔
انھوں نے حج ڈائریکٹر عبدالوہاب سومرو کی بھی تعریف کی جو حجاج کرام کی راحت و آرام کے امور کی نگرانی بہت اچھی طرح کررہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اسلام کا مرکز اور محور ہے۔ یہاں پر امن قائم رکھنا ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے.
انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اخوتی رشتوں اور تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر آزمائش پر پورا اترا ۔
انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود اور ولی عہد محمد سلمان کی طرف سے حج کے لیے فراہم کی گئی نمایاں خدمات کو سراہا اور شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سلامتی اور کامیابیوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم دنیا متحد ہو جائے۔ پاکستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔
اس ملاقات کے دوران سید مسرت خلیل نے اپنی طرف سے اعجاز احمد طاہر اعوان کو اپنے دست مبارک سے خوبصورت اور یادگار تحفہ بھی پیش کیا، اور “”ماہنامہ بساط انٹرنیشنل کراچی”” کا تازہ شمارہ بھی اعجاز احمد طاہر اعوان کو پیش کیا،
آخر میں اعجاز احمد طاہر اعوان اور ان کے صاحبزادے ولید اعجاز اعوان نے میزبان سید مسرت خلیل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں