the cover of the Kaaba was raised 233

سال 2023 کی حج آپ ڈیٹ

خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
66ہزار 847 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب میں پہنچ گئے : ترجمان مذہبی امور
58 ہزار سرکاری حج سکیم جبکہ 8 ہزار 8 سو پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب میں موجود ہیں: ترجمان
آج 10 حج پروازوں سے مزید 3 ہزار 44 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے: ترجمان
سرکاری و نجی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کیلئے فلائٹ آپریشن 21 جون تک جاری رہے گا
304 پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملہ پر مشتمل حج میڈیکل مشن عازمینِ حج کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے
مکہ اور مدینہ میں مرکزی ہسپتال، 9 ڈسپنسریوں اور فرسٹ ایڈ ٹیموں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری
گمشدگی و بازیابی، مانیٹرنگ، حرم گائیڈز، کال سینٹر، مدینہ روانگی ، اکاونٹس ، وہیل چیئرز کے شعبہ جات مصروف عمل ہیں
126 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل، 13شکایات کا ازالہ ، 4 کمیٹی کے سپرد کر دی گئیں: ترجمان مذہبی امور
25 ہزار عازمینِ حج کی مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی : ترجمان مذہبی امور
حرم گائیڈز نے 51 ہزار سے زائد عازمینِ حج کو درست راستہ کی سمت رہنمائی کی: ترجمان
عازمینِ حج کی رہائش گاہوں پر سعود ی پوسٹ کے ذریعے قربانی کوپن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا: ترجمان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں