biography written by Amjad Siddiqui 121

معذوری کو کمزوری نہ سمجھنے والے ون ان ملین کا لقب پانے والے معروف بزنس مین امجد صدیقی کی لکھی ہوئی سوانح حیات “”درد کا سفر “کی تقریب رونمائی اسلام آباد پریس کلب میں ہوئی

رپورٹ (ایچ ایم فیاض) : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معذوری کو کمزوری نہ سمجھنے والے ون ان ملین کا لقب پانے والے معروف بزنس مین امجد صدیقی کی لکھی ہوئی سوانح حیات “”درد کا سفر “کی تقریب رونمائی اسلام آباد پریس کلب میں ہوئی جس وفاقی وزیر مذہبی امور وسیفران سینیٹر طلحہ محمود نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر مصنف امجد صدیقی کی تازہ تصنیف “درد کا سفر” کتاب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینٹر محمد طلحہ نے کہا امجد صدیقی نے اپنی معذوری کو مجبوری بنانے کے بجائے اس کے ذریعے لوگوں کیلئے ہمت اور امید کا چراغ جلا کر راستہ دکھانے کی کوشش کی ان کا کہنا تھا امجد صدیقی نے اپنی کتاب میں زندگی کے تجربات کو بیان کیا اور پیغام دیا کہ انسان کو کسی بھی حال میں محنت اور ہمت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے ہر حال میں اپنی جدوجہد اور محنت کو جاری رکھنا چاہئے،ہمیںشہ اپنی نوجوان نسل کوکتاب بینی کی جانب راغب کرنے اور اے فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اچھی کتاب پڑھنے کا لطف الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،اس موقع پر امجد صدیقی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب لکھنے میں سات سال کا عرصہ صرف ہوا،ہمارے معاشرے میں معذور افراد کو نظرانداز کیا جاتا ہے انکی طرف طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے،یہ کتاب مایوس لوگوں کیلئے امید کی کرن ہے،1979 میں روزگار کے سلسلے میں سعودیہ گیا تو ایک حادثے میں معذور ہو گیا اور مجھے کہا گیا کہ آپکی زندگی ختم ہو گئی ہے مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور اعوان نے کہا کہ یہ کتاب صرف معذور افراد کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے تحفہ ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام نے کہا کہ امجد صدیقی کا کام اس قابل ہے کہ انہیں سرکاری سطح پر کسی بڑے اعزاز سے نوازا جائے،سابق سفیر عمر علی شیرزئی نے کہا کہ امجد صدیقی عزم و ہمت کی جیتی جاگتی تصویر ہیں،انہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری بنانے کے بجائے اسے اپنی طاقت بنایا،تقریب سے دوسروں کے علاوہ منظور انصاری، کرنل راشد، رانا عطاء اور میجر جرنل طاہر گلزار کے خصوصی نمائندہ کرنل راشد نے بھی خطاب کیا، اور میجر جرنل طاہر گلزار ملک کی طرف سے خصوصی تحفہ امجد صدیقی کو پیش کیا تقریب کی نظامت کے فرائض لقمان شاہ نے ادا کئے، تقریب کے آخر میں مصنف ون ان ملینز امجد صدیقی نے مہمان خصوصی سینیٹر طلحہ محمود کو کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں