the cover of the Kaaba was raised 77

شاہ سلمان کی دعوت پر ادا کریں گے ایک ہزار فلسطینی فریضہ حج

سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات دیے ہیں.
واضح رہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کرتے ہیں.
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سنیچر کو ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے.
ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے نگران اعلٰی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے فسلطینی شہدا کے لواحقین کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں