Saudi Arabia has launched Visiting Investor Visa 322

سعودی عرب نے وزٹنگ انویسٹر ویزا شروع کر دیا

سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اخبار 24 کے مطابق بزنس ویزے کے اجرا کا مقصد سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے امکانات سے واقفیت کا موقع فراہم کرنا ہے.
انویسٹر وزیٹر ویزا سعودی دفتر خارجہ کے نیشنل ویزا پورٹل کے ذریعے جاری کرایا جا سکے گا.جو سرمایہ کار بزنس ویزا حاصل کرنا چاہتے ہوں انہیں دفتر خارجہ کے مشترکہ نیشنل ویزا پورٹل پر درخواست دینا ہوگی.
دوسرے مرحلے میں بزنس ویزا دیگر ملکوں کے انویسٹرز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا اس کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب پرکشش سرمایہ کار طاقت بننا چاہتا ہے.
اگلے مرحلے میں درخواست پر کارروائی ہوگی اور فوری طور پر ویزہ جاری کر دیا جائے گا۔ انویسٹر کو بزنس ویزا ای میل پر موصول ہوگا۔ پہلے مرحلے میں اس کا دائرہ محدود ہوگا مخصوص ملکوں کے انویسٹرز ہی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں