More than 46,000 Pakistani pilgrims 77

46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے: ترجمان مذہبی امور

خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی ؛ مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں،پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ ختم ؛ 21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی،حج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی،پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع ؛ 3 ہزار سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے.
35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی؛ نجی حج سکیم کی 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا.
شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنےوالے 18 عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا.
حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری
مکہ اور مدینہ منورہ میں 272 ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں