Managing Director Zubair Khan Baloch 220

پی این پی “”PNP”” کے مینجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ سے سینئر صحافی اور کالم نگار اعجاز احمد طاہر اعوان سے ریاض میں انکی آمد پر پہلی اور یادگار ملاقات

ریاض/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پی این پی “”PNP”” کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سینئر صحافی زبیر خان بلوچ گزشتہ شب، پاکستان سے ریاض سعودی عرب آئے ہوئے، کہنہ مشق صحافی، کالم نگار “”میری آواز”” ، اور سینئر تجزیہ کار اعجاز احمد طاہر اعوان سے پہلی ملاقات کے لئے ولید اعجاز اعوان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کے لئے تشریف لائے، اس موقع پر زبیر خان بلوچ نے اپنے دست مبارک سے اعجاز احمد طاہر اعوان کو “”پھولوں کا گلدستہ”” بھی پیش کیا اور انہیں ریاض آمد پر قلب صمیم سے “”خوش آمدید”” کہا، اور ان کی طویل اور گرانقدر صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی صحت اور تندرستی کے لئے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور “”PNP”” کی شعبہ صحافت میں بے مثال صحافتی خدمات کے اعتراف میدان میں مزید ترقی و خوشحالی کے لئے ڈھیر ساری دعائیں بھی کیں، زبیر خان بلوچ نے اس ملاقات کو یادگار اور سنہری لمحات سے بھی منسلک کیا، اس وقت “”PNP”” دنیا کا تیز ترین نیٹ ورک ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے، اور اس کی صحافتی ٹیم کے تجربہ کار اور محنتی ٹیم کی شب و روز کی ترقی کی کوششوں کو بھی زبردست الفاظ میں سراہا، اور مزید ترقی کی طرف گامزن ہونے کے لئے خصوصی دعا بھی کی، آخر میں اعجاز احمد طاہر اعوان اور ان کے صاحبزادے ولید اعجاز اعوان نے دل کی اتھاء گہرائیوں سے زبیر خان بلوچ کی آمد، ملاقات اور ان کے قیمتی وقت کا بے حد شکریہ بھی ادا کیا، ان سے یہ یادگار اور تاریخی ملاقات تقریبا” ایک گھنٹہ پر محیط رہی، اس ملاقات کے دوران “”PNP”” کے لئے مستقبل کے نیک عزائم، ترقی اور مقاصد کی ترقی کے دیگر امور بھی زیر بحث رہے، اور توقع ظاہر کی گئی کہ انشاء اللہ عنقریب “”PNP”” “” بین الاقوامی سطح پر اپنا منفرد اور جدید ترین ترقی کی طرف ایک اہم قدم اور سنگ میل بھی ثابت ہو گا، “”PNP”” کی پوری صحافتی ٹیم نے دونوں راہنماوں زبیر خان بلوچ اور اعجاز احمد طاہر اعوان کے درمیان ہونے والی اس حالیہ ملاقات کو یادگار اور سنہری حروف سے بھی منسلک کیا، زبیر خان بلوچ نے کہا کہ اعجاز احمد طاہر اعوان “”PNP”” کی ٹیم اور ادارہ کا “”قیمتی اثاثہ”” کا درجہ بھی رکھتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں